خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ خضدار بار ایسوسی نے 3 مئی خضدار واقعہ کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا سانحہ 3 مئی میں صحافی مولانا محمد صدیق مینگل سمیت محمد کریم اورمحمدوارث ساسولی بم دھماکے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 مئی واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی خضدار نے 6 مئی بروز پیر کو سانحہ 3 مئی کے واقعہ خلاف عدالتی امور سے مکمل بائیکاٹ کیا اس موقع پر 3 مئی واقعہ میں شہدا کے روح ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور پسماندگان سے ااظہار یکجہتی بھی کیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار کے صدر ایڈوکیٹ عبدالخالق بلوچ، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ حبیب اللہ ساسولی، نائب صدر ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خالد محمود ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خضدار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوربار کے تمام وکلابرادری نے آج عدالتی امور سے بائیکاٹ کرنے کا مقصد اس سانحہ کی شدید الفاظ مزمت کرتے ہیں اور شہداد کے ورثا سے اظہار یکجہتی بھی کرتے ہیں انہوں نے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ بھی کیا 3 مئی بروز جمعہ کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل سمیت دو بھائیوں محمدوارث اورمحمد کریم ساسولی کی شہادت اور خضدار میں بدامنی اور لوگوں کی جان ومال اور عدم تحفظ کے خلاف وکلا برادری نے عدالتی سے بائیکاٹ کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا اور اس واقعہ میں ملوث عناصر فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ وکلا برادری صحافیوں کے ساتھ ہیں اس المناک سانحہ کی دکھ اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے سابق جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالسلام لہڑی، سابق صدر ایڈوکیٹ محمد نعیم، ایڈوکیٹ شکیل احمد، ایڈوکیٹ بشیر احمد جتک، سکندر خان ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ ارشاد غنی،اور دیگر وکلا موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ خضدار بار ایسوسی ایشن کا 3 مئی واقعہ کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ

ٹیگز:
خضدار بار
