اورماڑہ(ڈیلی گرن گوادر)مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر مسافر بردار بس میں آتشزدگی کا واقعہ، بس جل کر خاکستر ہو گیا، بس میں سوار 45 مسافر محفوظ رہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار، تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر کراچی سے جیونی جانے والی مسافر بردار بس میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بس میں سوار تمام 45 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ بس کا ڈرائیور واقعے کے بعد فورا موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے پولیس کے جوانوں اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت دوسرے بسوں کے ذریعے روانہ کر دیا۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بردار بس میں آتشزدگی،جل کر خاکستر

ٹیگز:
مکران کوسٹل ہائی وے
