سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لہڑی لیاقت علی جتوئی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان بلوچ ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی عمران خان ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈاکٹر رفیق چھلگری، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد ، محکمہ خزانہ سے عادل رضا نے شرکت کی اجلاس میں غیر حاضر ڈاکٹر و پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کرنے، ادویات کی کمی اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی پر غورو خوص کیا گیا ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ھے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی امداد میسر ہوں اس لئے ضروری ہے کہ ان اہم مسائل پر سنجیدہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران ڈی ایچ سی کے اجلاسوں میں اپنے دوروں کی تفصیل فراہم کرے- انہوں نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سبی میں ایمرجنسی وارڈ سمیت تمام ہسپتال کی صفائی کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ شعبہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے فرائض منصبی کی سرانجام دہی میں سستی یا پھر کاہلی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں بلکہ خلوص دل سے اپنے فرائض منصبی ایمانداری انسانیت کے جزبے کے ساتھ ادا کریں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض مایوس ھو کر نہیں بلکہ صحتیاب ھو کر اور سہولیات سے مطمئن ہو کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔
ڈپٹی کمشنر سبی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد،غیر حاضرڈاکٹرز واسٹاف کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر سبی
