ژوب/لسبیلہ/سبی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ژوب، لسبیلہ اور سبی میں پیش آنے والے حادثات میں دوایف سی اہلکاروں سمیت4افراد جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر تین مختلف مقامات پر ٹریفک کے حادثات رونما ہوئے جس میں ایک نوجوان اکبر شاہ ولد گل شاہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ مزید پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ٹونس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جان بحق جبکہ مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔ مجموعی طور پر تین نوجوانوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ایک نوجوان کی لاش ٹراما سنٹر ژوب سے گھر منتقل کی گئی۔ ایسے واقعات عیدین کے موقع پر معمول کی بنیاد پر رونما ہوتے ہیں جن میں بہت سے نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ عیدین کے موقع پر قومی شاہراہوں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور تیز رفتاری کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔ پاکستان بھر سے سیاح عید گزارنے کیلئے مشہور سیاحتی مقام سلیازہ کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ سلسلہ سالوں سے چلا آرہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے تاحال اس بارے میں کوئی خاص حکمت عملی نہیں بنائی ہے جو ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مکران کوسٹل ہائی وے پر 2مسافر کوچز میں المناک تصادم جس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مسافرکوچز کے آپس میں المناک تصادم ریسکیو ٹیموں زرائع کے مطابق جس کے نتجے میں 12 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے اطلاع پاتے ہی اسٹیشن کوآرڈینیٹر لسبیلہ ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز ریسکیو 1122 لیاری، پھور اور رسملان کی 3 ایمبولنسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پہنچ گئیں جن کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیاتربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹان میں نوروز رند نامی شخص کے گھر پر فائرنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بختیارآباد کے نزدیک نیشنل ہای پر ٹریفک حادثے میں ایف سی کے 2جوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے زخمیوں کو سبی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا۔ بختیارآباد کے علاقے ناصر آباد کے نزدیک نیشنل ہای وے این 65 پر گشت پر مامور ایف سی بلوچستان کی گاڈی کو مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان شہید جبکہ دو جوان شدید زخمی ہوئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو سینٹر کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جہاں پر انہوں نے شہید اہلکاروں اور زخمیوں کو 1122 ریسکیو سینٹر منتقل کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو سبی سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز اور لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ویگو گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کرلیا. مزید کارروای لیویز فورس بختیارآباد کر رہی ہے۔
ژوب، لسبیلہ اور سبی میں پیش آنے والے حادثات میں دوایف سی اہلکاروں سمیت4افراد جاں بحق،21 زخمی

ٹیگز:
حادثات
