خضدار (ڈیلی گرین گوادر) جے یوآئی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میریونس عزیز زہری نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہ مقدس میں جیتے جاگتے نہتے شہریوں پر بم دھماکہ قابل مذمت ہے دہشت گردی کے ان واقعات کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس موثر اقدامات عمل میں لائے۔ عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا انسان دشمنی ہے حکومت بازاروں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرے تاکہ شہری بلاخوف وخطر عیدی کی خریداری کریں۔ میریونس عزیز زہری کا زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات دینے کی ہدایت انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات اور قیمتی جانوں کے نقصان اور زخمی افراد کے لئے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا۔
ماہ مقدس میں جیتے جاگتے نہتے شہریوں پر بم دھماکہ قابل مذمت ہے،میریونس عزیز زہری

ٹیگز:
میریونس عزیز زہری
