کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔سنجاوی کے علاوہ ماندہ ٹک کے مقام پر گاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیا اور وہ گہری کھائی میں جاگری۔کھائی میں گرنے کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار چھ میں سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور زخمیوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے۔
بلوچستان، سنجاوی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ٹیگز:
کھائی
