سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے چیف منسٹر رمضان سستا بازار اور شہر کےمرکزی بازار کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے قائم پھل، سبزیوں، کریانہ کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خورد و نوش کا معائنہ کیا اوران اشیا کی مقرر کردہ نرخ پر دستیابی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پھل اور سبزیوں کی کوالٹی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی چیک کیں اور خریداری کے لیے آئے ہوئے لوگوں سے قیمتوں کے بارے میں معلومات لیں انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش مقرر کردہ نرخ پر اعلیٰ معیار کے ساتھ فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے بازار میں مختلف دکانوں پر صفائی کے حوالہ سے ناراضی کا اظہار کیا انہوں نے مختلف دکانداروں سبزی و پھل فروشوں کو ہدایات دیں کہ کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کے رکھا جائےاور معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر سبی کا رمضان سستا بازار اور مرکزی بازار کا دورہ،دکانوں پر صفائی کے حوالہ سے ناراضی کا اظہار

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر سبی
