قلات(ڈیلی گرین گوادرز)قلات پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری، 14 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس زرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج منیر احمد شیخ کے خصوصی احکامات پر ایس پی قلات بابر مشتاق کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات عبد الرحیم کے زیر نگرانی میں SHO قلات حبیب الرحمان بابئی، ASHO نذیر احمد عمرانی، PASI سید داد شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کے اطلاع پر ملکی قلات میں چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 14 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم عبدالعزیز ولد خیر دین سکنہ ملکی قلات کو گرفتار کرلیا ملزم قلات پولیس کو مقدمہ نمبر 73/2010 میں مطلوب تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں۔
قلات،14 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ٹیگز:
قلات
