کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بیوٹمز یونیورسٹی اور غیر سرکاری ادارے وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام “بلوچستان یوتھ اسٹیٹ ہارمنی سمٹ” میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار خیال اور سیمینار میں ریاستی اداروں اور نوجوانوں کے تعلقات سے متعلق مباحثہ ہوا مباحثہ میں وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،رکن اسمبلی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی شامل تھیں سرفراز بنگلزئی سینئر صحافی اینکر شاہد رند وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ بھی مباحثہ کا حصہ رہیں سرفراز بنگلزئی کی قومی دھارے میں شامل ہونے کے بعد پہلی عوامی تقریب میں شرکت وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ سرفراز بنگلزئی کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمدیدکہتے ہیں قبل ازیں آپ جس راستے پر تھے وہ گمراہی کا تھا حکومت بلوچستان آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی گمراہی کا راستہ چھوڑ کر واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے جب ملازمتیں دس دس لاکھ میں بکیں گی تو ریاست اور نوجوانوں میں فاصلہ پیدا ہوگا کئی سالوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کے اندر نفرت گھولی جارہی ہے ریاست مخالف کہانیاں سب بتاتے ہیں حقائق نہیں بتائے جاتے بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وفاق سے مضبوط انداز میں آئینی فورمز کے ذریعے اپنے حقوق کی بات کریں گے بلوچستان کے حقوق پر بند کمرے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا عسکریت پسند دبئی اور سنگاپور سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے نوجوانوان کو گمراہ کررہے ہیں یہ جنگ عسکریت پسندوں اور فوج کی نہیں ہم سب کی جنگ ہے تشدد کی حوصلہ شکنی اور نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے نوجوانوں کو ملازمت نہیں دے سکتے شہر صاف نہیں کرسکتے تو قصور ہمارا ہے کسی پنجابی کا نہیں ہمیں اپنے وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے پائیدار ترقی کی راہ اپنانی ہے کمیشن کا راستہ روکیں گے ترقیاتی منصوبوں کا 40 سے 50 فیصد کمیشن میں چلا جاتا ہے نوجوان ریسرچ کو فروغ دیں سوشل میڈیا کی معلومات پر انحصار کرنے اور آگے پھیلانے کے بجائے اس کی تصدیق ضروری ہے
عسکریت پسند دبئی اور سنگاپور سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے نوجوانوان کو گمراہ کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
