کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو رکن بلوچستان اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کو بلوچستان سمیت تمام صوبوں سے ووٹ ملنا اس بات کا مظہرہے کہ صدرزرداری وفاق کی علامت ہیں،دوسری بارعہدہ صدارت کے لئے آصف زرداری کا انتخاب ان کے آئینی اقدامات کا ثمرہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عبیداللہ گورگیج نے کہاکہ عبیداللہ گورگیج نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہیں،قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے،آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل اور جمہوریت کی جیت ہے،اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے محنت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے، صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھاہے آئین پاکستان کوایک بار پھر اس کاحقیقی محسن مل گیا ہے آصف علی زرداری کے ایوان صدرمیں پہنچنے سے جمہوریت کے خلاف سازشوں کا باب بند ہوگیا،بلوچستان سمیت تمام صوبوں سے ووٹ ملنا اس بات کا مظہرہے کہ صدرزرداری وفاق کی علامت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایوان صدرمیں صدرزرداری کی آمد کے بعد ملک میں آئینی اداروں اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے اک نئے دورکا آغازہوگا۔
صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھاہے،عبیداللہ گورگیج

ٹیگز:
عبیداللہ گورگیج
