اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے، قومی اسمبلی کا ایوان تقریباً خالی ہو گیا،بیشتر ارکان قائدایوان کے انتخاب کیلئےلابی (اے)اور لابی (بی)میں چلے گئے۔سردار اختر مینگل نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

