مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی، مرکزی شاہراہ پر ٹریفک ایف اسکول کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی۔ جاں بحق و زخمی کا تعلق گوہر آباد کوئٹہ سے ہے۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او سٹی پولیس عبدالفتاح کھیازئی موقعے پر پہنچ گئے۔ جاں بحق و زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق لانگو قبائل سے ہے واقعہ آپسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

