کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بولان ندی کے قریب متاثر ہونے والی 6 انچ قطر گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ٹکنیکل ٹیمیں متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مچ کے قریب بولان ندی پہنچ گئیں ہیں کوشش کی جا رہی ہے کہ آج شام تک متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کر لیا جائے مچ اور اطراف میں جلد گیس بحال کر دی جائے گی۔
بولان ندی، متاثر ہونے والی 6انچ قطر گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع

ٹیگز:
بولان ندی
