قلات: قلات بلوچستان بھر کی طرح قلات میں گرینڈ الائنس ملازمین کی جانب سے دفاتر کا بائیکاٹ جاری تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے کبھی قلات بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومتی عملدرآمد نہ ہونے پر کوئٹہ میں دھرنا جاری جس کے باعث گرینڈ الائنس میں شامل ٹریڈ یونینز کی جانب سے قلات میں سرکاری سکولز بند کردیئے گئے جبکہ پولیو مہم و دفاتر کا بھی مکمل بائیکاٹ جاری ہے۔پروفیسرز و لیکچرر ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل اسٹاف، جی ٹی اے، ایریگیشن ایمپلائز، ایپکا، سی اینڈ ڈبلیو، لائیواسٹاک سمیت دیگر ملازمین نے تنخواہوں میں 25% اضافہ سمیت 19 چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے دو روز سے کوئٹہ ہاکی چوک سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
قلات میں گرینڈ الائنس ملازمین کی جانب سے دفاتر کا بائیکاٹ

ٹیگز:
قلات
