کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے منسوب اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی غیر جمہوری طرز سیاست اپنائے گی، پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہے کہ نیشنل پارٹی پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے مخالفین نے پارٹی سربراہ سے منسوب فیک نیوز سوشل میڈیا پہ وائرل کی ہے جس کی ہم تردید کرتے ہیں اس فیک نیوز سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں
پارٹی پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،ترجمان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
ترجمان نیشنل پارٹی
