کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے نومنتخب آزاد امیدواروں کا اہم بیٹھک آزاد امیدواروں کا سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیتوں کی دعوت پر تبادلہ خیال کیا گیا امیدواروں نے آئندہ چند روز میں مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان سے نومنتخب آزاد امیدواروں کااہم بیٹھک کوئٹہ میں ہواجس میں حاجی ولی محمد نورزئی،مولانا نوراللہ، اسفندیار خان کاکڑ، میر لیاقت لہڑی،بخت محمد کاکڑ شریک تھے اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آزاد امیدواروں کے ساتھ شمولیتوں کیلئے دعوت بارے تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں آزاد امیداروں کی جانب سے متفقہ فیصلہ کیاگیاکہ آئندہ چند روز میں مستقبل بارے فیصلے کئے جائیں گے تاکہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں آزاد امیداروں کا اہم کردار ہوں،اجلاس میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے عوام نے 6مختلف حلقوں پر آزاد امیدواروں کے حق میں اپنی حق رائے دہی استعمال کی اور اعتماد کیا لہٰذا تمام آزاد امیدواران عوام کے شکر گزار ہیں اور ان کی جانب سے کئے گئے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ اس حوالے سے مل کر حکمت عملی طے کرینگے،انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرینگے اور کوشش کرینگے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت عوام کودرپیش مشکلات ومسائل کے حل سے مشروط کرینگے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آزاد امیدواران کاآپس میں اتحاد واتفاق برقرار رہے گا اور مستقبل میں فیصلے مشاورت کے ساتھ کئے جائیں گے۔
بلوچستان کے نومنتخب آزاد امیدواروں کا اہم بیٹھک، شمولیتوں کی دعوت پر تبادلہ خیال کیا گیا

ٹیگز:
آزاد امیدواروں
