لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر نو منتخب ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ میں چاروں اضلاع دکی لورالائی بارکھان اور موسی خیل کے تمام ووٹروں اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اوپر اعتماد کرکے مجھے ووٹ دیا اور الیکشن کمپئین میں میری مدد کی۔میرے دروازے ووٹ دینے والے اور نہ دینے والے حلقے کے تمام عوام کے لئے کھلے ہیں۔دستیاب وسائل کے مطابق چاروں اضلاع میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کرینگے کسی کو مایوس نہیں ہونے دینگے۔
چاروں اضلاع میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کرینگے کسی کو مایوس نہیں ہونے دینگے، سردار یعقوب ناصر

