کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ خضدارکے علاقہ وڈھ میں منگل کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نجی کنٹریکٹرکے 2ملازمین (لائن مین) بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ اُن کے دیگر 4ملازمین بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے بعدازاں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیاجہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداددی گئی۔ترجمان نے کہاکہ نجی کنٹریکٹر کے ملازمین وڈھ میں 11Kvفیڈرپر کنڈکٹروں کی تنصیب کاکام کررہے تھے اور مذکورہ کام کیلئے وڈھ گرڈاسٹیشن سے بجلی بندش کے سلسلے میں شٹ ڈاون بھی لیاگیا تھا تاہم وڈھ گرڈاسٹیشن کی حدودمیں دوسرے فیڈرسے بجلی کی فراہمی جاری تھی جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ترجمان نے مزید کہاکہ مذکورہ واقعہ گرڈاسٹیشن کی حدود سے باہر پیش آیاعلاوہ ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے اس واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری طورپر واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان نے مزیدکہاکہ 11Kvفیڈروں پر بجلی کے ترقیاتی کام نجی کمپنیوں کو ٹھیکے پر دئے جاتے ہیں اور وہ نجی کمپنی اپنے لیبرکے زریعے یہ کام مکمل کرتے ہیں اور مذکورہ کام پر بھی نجی کنٹریکٹر کے ملازمین (لیبر) کام کررہے تھے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو نے وڈھ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
کیسکو
