منگچر(ڈیلی گرین گوادر) منگچر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو منگچر کے علا قے بازار روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
منگچر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ

ٹیگز:
منگچر
