اسلام آباد(ڈیلی گرین گو ادر) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 6 فروری کو طلب کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے علیمہ خان کو ریاست مخالف بیانات دینے پر نوٹس دیتے ہوئے انسدادِ دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا کہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور دیگر کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور فوج اور عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔

