کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر چمن زوہیب اللہ کی ہدایت پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع چمن شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بل بورڈز، ہورڈنگز اور پینافلکس ہٹا دیئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام سرکاری املاک(عمارتوں، دیواروں، کھمبوں، پلوں وغیرہ) پر کسی بھی قسم کا انتخابی مواد لگانا ممنوع ہے۔ اسی طرح وال چاکنگ پر بھی پابندی ہے اسی طرح بل بورڈز، ہورڈنگز اور پینافلیکس پر بھی مکمل پابندی ہے
الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف پر کارروائی بورڈز اور پینافلکس ہٹا دیئے

ٹیگز:
الیکشن مانیٹرنگ
