کوئٹہ :صو با ئی مشیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم با زئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت عبا دت ہے،حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جا ل بچھا دیا ہے، عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں،خا لی خولی دعوے نہیں کر تے بلکہ عملی اقداما ت کر کے دکھا تے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی اغبرگ میں اسکول کی عما رت اور چا لیس بیڈزپر مشتمل ہسپتال کے تعمیرا تی کا موں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت اورلین ترجیح اور عبا دت ہے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جا ل بچھا دیا ہے انشا ء اللہ آئندہ یہ حلقہ صوبے کا سب سے زیا دہ تر قیافتہ علا قہ کہلا ئے گا جہاں عوام کو تمام بنیا دی سہولیات فرا ہم ہو ں گی، انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر آ ئے ہیں ہم خا لی خو لی دعوے نہیں کر تے بلکہ عملی طور پر اقداما ت کر کے عوام کو دکھا تے ہیں ما ضی میں اس حلقہ کے عوام کے مسائل پر کو ئی تو جہ نہیں دی گئی صرف خوشنما نعروں کے ذریعے مسا ئل سے چشم پو شی کی گئی جس کے باعث آج تک مشکلا ت سے دوچار ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ دو سالوں کے دوران زیا دہ تر تو جہ عوام کو پینے کے صاف پا نی کی فرا ہمی، بجلی، سڑکوں اور اسکو لوں میں اضا فی کمروں کی تعمیر پر دی گئی آئندہ سا لوں میں حلقہ میں کو ئی مسئلہ عوام کو درپیش نہیں ہو گا عوام کو تمام بنیا دی سہولتیں فرا ہم کر کے حلقہ کومثا لی ترقیافتہ علا قہ بنا دیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م جما ل صو بے کے تمام اضلا ع کو یکساں طو ر پر تر قی دینا چاہتے ہیں ان کا وژنبلو چستان کو دیگر صوبوں کے برا بر لا نا ہے کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں تر قیاتی کا موں پر خصوصی تو جہ دیکر ان کے ثمرا ت برا ہ راست عوام تک پہنچا نے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جا ل بچھا دیا ہے،ملک نعیم بازئی

ٹیگز:
ملک نعیم بازئی
