کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکوکے زیر انتظام تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،اب تک بجلی چوروں کو 89لاکھ 26 ہزار بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے جا چکے ہیں۔ترجمان کیسکو کے مطابق کیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 1344 تحریری درخواستیں ارسال کی گئیں ہیں بجلی چوروں کے خلاف صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک 571 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو 89لاکھ 26 ہزار بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے جا چکے ہیں،ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا45کروڑ 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطاق ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں اب تک بجلی چوروں سے 41 کروڑ 21 لاکھ روپے بھی وصول کیئے جاچکے ہیں نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک ایک لاکھ 65ہزار 800 نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں تقریبا2 ارب 71 کروڑ 64 لاکھ روپے بھی وصول کئے جاچکے ہیں۔
کیسکوکے زیر انتظام تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ٹیگز:
کیسکو
