قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ پی بی 50 اور سابق صوبائی وزیر خوراک و خزانہ انجینئرزمرک خان اچکزئی کے سربراہی میں قلعہ عبداللہ کے علاقے کولک کاکوزئی کلی جوئی اور نیو مجک میں دو شمولیتی پروگرام منعقد ہوئے شمولیتی پروگراموں میں کونسلر نزیر احمد،عبدالبشیر،محمد اشرف،عبدالقیوم،حاجی عبداللہ،حاجی عبدالکبیر،عبدالولی،حضرت علی،نور خان،سیف اللہ اور احسان اللہ و دیگر اپنے خاندانوں سمیت جمیعت علما اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 50 کے نامزد امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے گزشتہ پندرہ سالوں کی بلاتفریق عوامی خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ ہمیں شمولیتی پروگراموں کا شیڈول ترتیب دینے میں مشکلات پیش آرہی ہے جبکہ اپنے سیاسی حریفوں پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے پاس اب عوام کے سامنے پروپیگنڈے کرنے کے بجائے کچھ نہیں بچا ہے دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے بلاتفریق خدمت اور باچا خان بابا کے بتائے ہوئے طور طریقوں کو اپنا کر خدمت کرنے کے جذبے سے متاثر ہو کر قلعہ عبداللہ کے عوام دن بدن دریاں کی لہروں کی طرح اس عظیم سمندر میں شامل ہورہے ہیں دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے سیاسی جماعتوں کے پرانے کارکنوں نے انجینئر زمرک خان اچکزئی کے بلاتفریق عوامی خدمت کے اعتراف میں ان کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔
مخالفین کے پاس اب عوام کے سامنے پروپیگنڈے کرنے کے بجائے کچھ نہیں بچا، انجینئر زمرک اچکزئی

ٹیگز:
انجینئر زمرک اچکزئی
