کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے پی بی 43 سے آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ہماری کوشش ہے سیاسی کارکنوں کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع کریں، 8فرور ی کو ہو نے والے انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہو نے چاہیے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سر دار کمال خان بنگلزئی، سابق سینیٹر کبیر محمد شہی اور پی بی 43 سے آزاد امیدوار لیاقت لہڑی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری شق اختیار کر چکی ہے اور سیا سی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بھی معملات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہیے ایران کا اقدام ناقابل مذمت ہے حکومت کو چاہیے ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر مسائل کا مثبت حل نکالا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے اور(ن)لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے معملات بھی چل رہے ہیں، نیشنل پارٹی کے جام کمال کے ساتھ آواران، دریجی اور لسبیلہ کی نشستوں پر معلومات طے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف ہونے چاہیے بلوچستان کی عوام کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے۔اس موقع پر پی بی 43 سے آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قائدیں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کر تے ہوئے حمایت کر نے کا اعلان کیا ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 43ہی صرف مسائل کی دلدل میں نہیں پھنسا ہوا بلکہ پوراکوئٹہ شہر ہی مشکلات میں پھنسا ہوا جسے مشکلات سے نکلانے کے لئے اقدمات اٹھائیں۔
نیشنل پارٹی کا پی بی 43 سے آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
