کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق، پی بی 40 کے نامزد امیدوار رحیم الدین ایڈووکیٹ بی بی 41کے نامزد امیدوار مولانا محمد ایوب بی بی 42کے نامزد امیدوار مولانا محمد شعیب بی بی 43کے نامزد امیدوار مولانا محب اللہ شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کا استحصال کرنے والوں کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پانچ سال گلیوں سے کچرا نہ اٹھا سکے ان کو ووٹ لینے کا کوئی حق نہیں ہے، اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی حتی المقدور مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کوئٹہ سٹی کو محرومیوں اور مایوسی کا شکار کرنے والوں کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ تمام حلقوں پر ڈٹ کر ووٹ کے ذریعے مقابلہ ہوگا، نفرتوں کی بجائے محبت کی فضاء قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں کو جب بھی موقع ملا تو انہوں نے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کا ریکارڈ قائم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ کہا کہ بھر پور جماعتی کارکنوں کی محنت اور بھر پور عوامی قوت کے ساتھ انتخاب میں حصہ لے گی۔ ضروری ہے کہ مظبوط جمہوریت کے لیے صاف اور شفاف ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے گا۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان اور مرکزی میڈیا سیل کے چیئرمین حافظ عبد الغنی شہزاد نے کہا ہے کہ تمام حلقوں میں میڈیا سیل احسن طریقے سے کام کررہے ہیں انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدواروں کی لمحہ بہ لمحہ سرگرمیوں سے پتہ چلتا ہے کہ جیت جمعیت کی ہوگی۔
جو لوگ پانچ سال گلیوں سے کچرا نہ اٹھا سکے ان کو ووٹ لینے کا کوئی حق نہیں ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
