لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ میاں شہباز شریف سے پیر کو نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کے ہمراہ جاتی عمرہ لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور دونوں سیاسی جماعتوں کے نیشنل اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملک میں صاف و شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر مسلم لیگ (ن)کی مرکزی قیادت کے سامنے رکھا اور نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے مابین موجود روابط کو مزید مستحکم رکھنے پر زور دیا۔ مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے مسلم لیگ بلوچستان کی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل پارٹی کی قیادت کے ساتھ قریبی اور مضبوط رابطہ برقرار رکھتے ہوئے انتخابات میں بہتر نتائج کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی سنیئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی، مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی، سینٹر میر طاہر خان بزنجو اور این پی پنجاب کے صدر ایوب ملک اور مسلم لیگ کے سردار ایاز صادق، مسلم لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل اور مریم اورنگ زیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
نوازشریف اورشہباز شریف سے ڈاکٹرمالک بلوچ کی ملاقات،انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

ٹیگز:
ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
