کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر حلقوں پر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلئے چھ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی،بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر و حلقہ این اے 264 سے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ہوں گے جبکہ ممبران میں پی بی 43 کوئٹہ سے امیدوار وسابق صوبائی وزیر حاجی محمد اسماعیل گجر، قاری اختر شاہ کھرل، سینئر قانون دان سردار طاہر حسین ایڈووکیٹ، سابق ناظم شفیق کاکڑ اور حاجی منیر بنگلزئی شامل ہیں، اعلامیہ میں کہا گہا کہ مذکورہ کمیٹی کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر حلقوں پر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلئے رابطے اور مذاکرات کریگی۔
نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلئے چھ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

