کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے آبپاشی کے شعبے میں ورلڈ بنک کے تعاون سے تجویز کردہ منصوبوں کی ایکنک سے منظوری کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ان منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کر دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں محکمہ آبپاشی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، پرنسیپل سیکرٹری راشد رزاق خان، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد و متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی نے ورلڈ بینک پروجیکٹس سمیت محکمہ آبپاشی میں جاری ترقیاتی و بحالی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آبپاشی اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے اشتراکی بحالی منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کرنا ضروری ہے تاکہ دستیاب وسائل کا بروقت اور درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اس مقصد کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تجاویز مرتب کرکے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر قابو پانے کیلئے قابل عمل منصوبے تجاویز کئے جائیں جبکہ آبپاشی کے شعبے میں ماسٹر پلان کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے دستیاب وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے نگراں وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کہ بھاگ کچھی واٹر سپلائی اسکیم سمیت عوامی ضروریات کی حامل اسکیموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرکے انہیں عوام کے لئے کارگر بنایا جائے۔
آبپاشی کے شعبے میں ورلڈ بنک کے تعاون سے تجویز کردہ منصوبوں کی ایکنک سے منظوری کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا، میر علی مردان ڈومکی

ٹیگز:
میر علی مردان ڈومکی
