کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے صوبہ بلوچستان کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے 7000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل قلات، سبی اور پشین میں شروع کر دیا جوکہ کنگ سلمان ریلیف فوڈ سیکورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-24کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ منصوبے کے تحت ضلع قلات اور سبی میں 5000 جبکہ پشین میں 2000 فوڈ پیکجز تقسیم کئے جائیں گئے،اس فوڈ پیکج میں تمام ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔ فوڈ پیکج 95 کلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 کلو فائن آٹا، 5کلو گرام دال چنا، 5 لٹرکوکنگ آئل اور 5کلو گرام چینی شامل ہیں۔ ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل پی ڈی ایم اے مقامی حکومتی انتظامیہ، BSDSB کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ جس سے چاروں اضلاع میں 49000 افراد مستفید ہونگے۔
کنگ سلمان سینٹر نے بلوچستان میں فوڈ پیکج تقسیم شروع کر دی

ٹیگز:
فوڈ پیکج
