تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کا مقابلہ لینڈ مافیا، کرپشن مافیااور ٹوکن مافیا سے ہے برسراقتدار لوگوں نے اپنے دور اقتدار میں لوگوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا۔ اب وقت ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے جو کام وہ تیس سال تک نہیں کرسکے اب ان سے امید لگانا اپنے آپ کو دھوکے میں رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سابق ایم این اے و سینٹر میر منظور گچکی، واجہ میر انور بلیدی، میر الطاف گچکی نے سامی میں کارکنوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد الیکشن کے حوالے سے سامی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سامی اور اس پورے خطے کو نظرانداز کیا گیا ہے یہاں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اقتدار کے دوران ان لوگوں کو نظر نہیں آتے ہیں انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ علاقے کے پڑے لکھے لوگ اپنے جائز حق کے لئے باہر نکلیں اور ان کے خلاف بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریں۔ کارنر اجلاس میں میر شیرجان بلیدی، حبیب بلوچ، فداجان بلیدی، وحید اختر، ڈاکٹر ارشاد، اکرام گچکی، دوستا گچکی،عثمان گچکی، سالم گچکی، قمبرامام، وحید مراد،قمبر بلوچ، نعیم،زاہد بلوچ، ماسٹر عبداللہ،سلیم بلوچ، مزار بلوچ، سعید بلوچ سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
برسراقتدار لوگوں نے اپنے دور اقتدار میں لوگوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا، جان محمد بلیدی

ٹیگز:
جان محمد بلیدی
