کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ تقسیم کرنے پر ناراض خواتین رہنماؤں کو کراچی طلب کرلیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی خواتین رہنماؤں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم پر دو روز تک کوئٹہ میں احتجاج کے بعد پارٹی کی صوبائی قیادت نے مرکزی قیاد ت کو خواتین رہنماؤں کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 10خواتین رہنماؤں کو ملاقات اور تحفظات دور کر نے کے لئے کراچی طلب کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خواتین رہنماؤں کی آج شام چار بجے فریال تالپور سے ملاقات طے کی گئی ہے ملاقات میں صوبے کی خواتین رہنماؤں کے تحفظات کو سنا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ تقسیم کرنے پر ناراض خواتین رہنماؤں کو کراچی طلب کرلیا گیا

ٹیگز:
پاکستان پیپلز پارٹی
