دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) سعودی شاہی مہمان گورنر تبوک دالبندین پہنچ گئے۔شاہی مہمان تلور کے شکار کرنے کے لئے دالبندین کے صحرائی علاقے میں 20 دن تک قیام کریں گے،شاہی مہمان کے آمد پر دالبندین میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی شاہی مہمان گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز اپنی خصوصی طیارے میں دالبندین ایئرپورٹ پرپہنچے۔شاہی مہمان کے استقبال کیلئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی موجود تھے۔انکے ہمراہ سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی،کمشنر رخشان ڈویژ ن شاہ عرفان غرشین،ڈی آئی جی پولیس وزیر خان ناصر،ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ،سابق چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی، پرنس محمد جان کاشانی حاجی لطیف نوتیزئی حاجی شاہ جان کاشانی،چیئرمین فیصل نوتیزی تھے۔شاہی مہمان گورنر تبوک کو دالبندین پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔شاہی مہمان گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان کی آمد پر انتظامیہ کی طرف سے فول پروف سکیورٹی کی بندوبست کی گئی تھی۔گورنر تبوک ایرپورٹ سے اپنے قافلے کے ہمراہ اپنی شکار گاہ کی طرف روانہ ہوئے شاہی مہمان تلور کے شکار کے سلسلے میں دالبندین کے مضافاتی علاقے میں 20 دن تک قیام کریں گے۔
سعودی شاہی مہمان گورنر تبوک دالبندین پہنچ گئے

ٹیگز:
گورنر تبوک
