کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ بیوروکریسی ریاست کا تیسرا بڑا ستون ہے اور سرکاری ملازمین اصل تبدیلی کے ایجنٹ ہیں کیونکہ وہ پالیسی کو نچلی سطح پر نافذ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور امان اللہ کنرانی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے دوسرے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے گریجویٹس میں سرٹیفکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورنس کے قیام اور صوبہ کے وسائل کو انکے عوام پر صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی اولین ذمہ داری آپ لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی BCSA ڈاکٹرحفیظ جمالی نے ادارے اور کورس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر امان اللہ کنرانی نے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے 26 آفیسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
بیوروکریسی ریاست کا تیسرا بڑا ستون ہے، مان اللہ کنرانی

ٹیگز:
مان اللہ کنرانی
