کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایران پہلا مسلمان ملک ہے جس نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے بحیرہ روم بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے، ایران کا کہنا ہے کہ اگر فلسطین پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے تو وہ بحیرہ روم آبنائے جبرالٹر اور دیگر آبی گزرگاہوں کو بند کر دیا جائے گا، ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے واضح طور پر دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ اور اسکے حواریوں اسرائیل کی مدد ختم نہ کی اور اسرائیل نے فلسطین پر حملے نہ روکے تو بحیرہ روم سے آمد و رفت اور نقل و حمل کو ممکن نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کا کہنا ہے کہ فلسطین پر حملوں میں ملوث ممالک کو جلد ہی بحیرہ روم،آبنائے جبرالٹر اور دیگر آبی گزرگاہوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گااسرائیل کی کھلی حمایت کرکے امریکہ اور برطانیہ براہ راست فلسطین پر ہونے والی بربریت میں شامل ہو گئے ہیں ادھر بھارتی گجرات کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیلی تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے یہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لیکر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا ڈرون حملے کی وجہ سے بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا تاہم جہاز کو نقصان پہنچا اور اس میں پانی بھی بھرنے لگا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس جہاز پر افریقی ملک لائبیریا کا جھنڈا لہرا رہا تھا یہ حملہ بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی شہر ویراول سے 200 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہوا حالیہ اسرائیل فلسطین جنگ شروع ہونے کے بعد بحیرہ احمر سے دور کسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ ہے یمن کے حوثی گروپ نے اس سے قبل اسرائیل سے تعلق رکھنے والے متعدد جہازوں کو نشانہ بنایا اور کچھ کو اغواء بھی کیا ہے گزشتہ دنوں حوثی گروپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر فلسطین میں مطلوبہ امداد نہ پہنچی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں نے تنبیہہ کی ہے کہ وہ یہ نہیں دیکھیں گے کہ جہاز کس ملک یا قوم کا ہے اسرائیل جانے والا ہر جہاز ہدف بنایا جائے گا،حوثیوں کے حملوں کے خلاف امریکہ نے دس ملکی اتحاد بھی قائم کیا ہے جس میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، سپین، ناروے، نیدرلینڈز، بحرین اور سیشلز شامل ہیں ایرانیوں اور حوثیوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ پر واضح کیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اب اسرائیل کا ہاتھ روکنے کا وقت آگیا ہے عالمی برادری کی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے۔
حوثیوں نے اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، محمد عبدالقادر

ٹیگز:
محمد عبدالقادر
