پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے تحصیل پروم سے درجنوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت،نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والے پروم کے عارف مولجان،حاجی قیصر،بشیر حمزہ،محمد سلیم بیبگر،وارث شمبے زئی،جاوید شمبے زئی،حاجی محمد عیسیٰ،سید محمد،عابد حیات،منیر احمد لعل خان،عبدالروف شمبیزئی،رحیم بخش سبزل،رسول بخش،اصغر علی،حاجی حبیب،مسلم محمد کی سربراہی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عارف مولجان،عابد حیات،جاوید داد محمد شمبے زئی،و دیگر نے کہا کہ گزشتہ پچیس سالوں سے ہمارا تعلق بی این پی عوامی اور باپ پارٹی سے تھا اور بحیثیت ورکر اور ووٹر ہم نے ہر دور میں پروم سے بی این پی عوامی اور باپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجا ہے کہ وہ ہمارے علاقے کی اجتماعی مسائل کو حل کرے گی اور زندگی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریگا لیکن مسائل جوں کے توں ہیں اور باپ پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں پروم کو کچھ نہیں دیا ہے اپنے دور حکومت میں وہ پروم کیلئے اجتماعی کام کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور جب بھی ہم نے اْنہیں علاقے کی اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے کہا ہے تو ہمیں یہ کہہ کر مایوس کردیا تھا کہ پروم میرا حلقہ نہیں ہے اْن کے دور حکومت میں اپنے چند افراد کو زاتی طور پر نوازنے کے علاوہ انہوں نے اجتماعی طور پر کچھ بھی نہیں کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پروم جیسے ایک زرعی علاقے کی ترقی پورے ضلع کی ترقی ہے لیکن پروم کو ہر دور میں اجتماعی کاموں سے پسماندہ رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نیشنل پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی زمہ داروں سے یہی اْمید کرکے نیشنل پارٹی میں شمولیت کی ہے کہ وہ پروم کے اجتماعی مسائل جن میں روڈ،بجلی،تعلیم اور صحت سمیت روزگار کے حوالے سے اقدامات کریں گے،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح،حاجی محمد صالح،عبدالمنان عبداللہ اور صلاح الدین میروانی کے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور عوام کے مسائل کو بہترین طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ آج پروم کے باشعور اور سنجیدہ لوگوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی بلوچ قوم کی واحد قومی جماعت ہے جس میں رہ کر اپنے حقوق حاصل کئے جا سکتے ہیں.پروم ہمیشہ ہماری سیاست کا مرکز رہا ہے اور پنجگور کی سیاست میں پروم نے ہمیشہ اپنا حصہ ڈال کر ایک مثبت کردار ادا کیا ہے.نیشنل پارٹی میں شمولیتی اختیار کرنے والے یہ محترم لوگ پروم کے معتبر اور سنجیدہ لوگ ہیں جو اپنے علاقے کی پسماندگی کا درد رکھتے ہیں اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ پروم کو ایک بہترین تحصیل بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.انہوں نے کہاکہ پروم کے عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ پروم کے تمام بنیادی مسائل جن میں سڑک،ہسپتال، تعلیم،بجلی اور نوجوانوں کوروزگار دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے.انہوں نے کہاکہ پروم کے باشعور عوام کامیں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنا فیصلہ نیشنل پارٹی کے حق میں دیا اور نیشنل پارٹی اْنہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی۔
نیشنل پارٹی عوام کے مسائل کو بہترین طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، میر رحمت صالح

ٹیگز:
میر رحمت صالح
