کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے رہنما ء شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)عوام کیلئے امید کی کرن ہے اور8 فروری کو بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام شیر پر مہر لگا کرمیاں محمد نواز شریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم بنائیں گے، پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں بلوچستان میں فعال و منظم ہو رہی ہے صوبہ بھر سے سیاسی قائدین اور عوام کی بھر پورشمولیت سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے سال 2016ء کے آخر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا، دہشت گردی کو ختم کردیا، ڈالرکو قابو میں رکھا،2017میں بہت اچھاملک چل رہاتھا، فارن ریزرو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ملکی ترقی6اعشاریہ 2فیصد پہنچ گئی تھی، شرح سود ڈبل ڈیجٹ پر تھی جسے ہم سوا 5 فیصد پر لے آئے تھ مگر پارٹی کی حکومت کو ختم کر دیا گیا،اب دوبارہ اقتدار میں آ کر ملک کو درست راہ پر گامزن کرینگے،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے، مسلم لیگ (ن) وفاق کی مضبوطی اور ترقی کی علامت ہے، بلوچستان کی ترقی اور حقوق کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی ایک لازمی تقاضا ہے، جسے صرف مسلم لیگ (ن) ہی پورا کرسکتی ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پورے پاکستان کے عوام سے وعدے پورے کئے اور بلا امتیاز سب اکائیوں کو ترقی دی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں انشااللہ الیکشن میں کامیاب ہو کر شہریوں کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کرینگے۔
پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی ایک لازمی تقاضا ہے، شیخ زرک خان مندوخیل

ٹیگز:
شیخ زرک خان مندوخیل
