بیلا(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان ہمیں عزیز ہے 75 سالوں میرے والد 9 ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور 16 ماہ رہا،قومی اسمبلی میں بلوچستان کے دکھ اور بلوچوں کے دکھڑے بیان کرنے پر ہمیں گناہ گار سمجھا جاتا رہاہے لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے چلتا آ رہا ہے لاپتہ افراد کے ورثا کبھی عدالتوں کے سامنے تو کبھی سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں اپنے لاپتہ پیاروں کیلئے آواز اٹھانے والوں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جاتے ہیں اس عمل میں ملوث ہونے والوں کو یہ حق حاصل ہے وہ جب چاہیں کسی کو بھی اغوا کریں گزشتہ پندرہ سالوں سے بلوچستان کی مائیں اپنے بیٹوں بہنیں اپنے بھائیوں اور بیٹے بیٹیاں اپنے والدین کو ڈھونڈ رہی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان بلوچستان سابق رکن قومی اسمبلی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز وائٹ ہاس بیلا میں صحافیوں سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار اختر مینگل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں سی پیک اور گوادر کو اہمیت ضرور حاصل ہے لیکن بلوچستان اور گوادر میں بلوچستان کی بلوچ اقوام کو اہمیت نہیں دی جارہی اسی حق تلفی اور سوتیلی ماں جیسے سلوک پر ہم اگر بات کرتے ہیں تو ہمیں مختلف القاب سے نوازا جاتا ہے عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سردار مینگل نے کہا کہ پارٹی کی بورڈ مٹینگ کے بعد ہی عام انتخابات سے متعلق اعلان کریں گے انشااللہ بہتر فیصلہ کریں گے اور لسبیلہ کے عوام کو مایوس نہیں کریں لسبیلہ میں مٹی کے ٹیلے عوامی طاقت سے ریزہ ریزہ ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قوم قبیلے اور زبان کی بنیاد پر جدا کرنے کوشش کی گئی بہت ساروں نے مختلف جھنڈوں کے پیچھے دوڑ کر اپنے سیاسی نظریات تبدیل کر دیے ہیں لیکن ہمارا ایک ہی جھنڈا اور ایک ہی نظریہ ہے،انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات کی تیاری کررہے ہیں لیکن ہمیں ہرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،قبل ازیں سردار اختر مینگل نے وائٹ ہاس بیلا میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے اجتماع سے بھی خطاب کیا جس میں بی این پی لسبیلہ کے رہنما بیرسٹر جہانزیب قاسم رونجھو ایڈوکیٹ عاصم کاظم لسبیلہ عوامی اتحاد کے رہنما نصراللہ رونجھو واحد بلوچ مہراللہ نمانی شاہد بلوچ و دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
بلوچستان ہمیں عزیز،مسائل بیان کرنے پر گناہگار سمجھاجاتارہاہے، سرداراخترجان مینگل

ٹیگز:
سرداراخترجان مینگل
