کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ سریاب روڈ اور نوحصار کے مکینوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگاکر ٹریفک کی روانی روک دی ۔صبح 12بجے سے دونوں جانب ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے سمنگلی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
سریاب سے تعلق رکھنے والے خواتین کا کہنا تھا کہ گوگڑاھی میں سردی کی آغاز سے ہی گیس پریشر غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے اور شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ احتجاج میں شریک نو حصار سمنگلی علاقہ مکینوں کا گیس پریشر کی کمی کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردیا ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گیس حکام نے شدید سردی میں ہمارا جینا حرام کردیا ہے جبکہ سریاب کے خواتین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ گزشتہ تیرہ برسوں سے گیس پریشر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ہم ہر سال احتجاج کرتے ہیں گیس حکام ہمارا دھرنا اور حتجاج ختم کر تو دیتے ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے علاقوں میں گیس پریشر کے کمی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم سمنگلی روڈ کو ٹریفک کیلئے نہیں کھولیں گے۔

