سبی(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ اینٹی کرپشن سبی کے زیر اہتمام سرکٹ ہاؤس سبی میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی تھے تقریب میں ڈپٹی کمشنر سبی خدا رحیم میروانی،ڈی ایس پی ریاض احمد،پی ڈی ایس پی نعمت اللہ، ایجوکشن آفیسرمیر نثار ہاڑا،ایس ڈی او بی اینڈ آر میر عبدالغفار گشکوری،سوئی گیس آفیسر خالد سولنگی،ایس ایچ او سٹی ذکاء اللہ،ایس ایچ او صدر غلام جیلانی سمیت ضلعی آفیسران،طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں اور بچیوں نے کرپشن پر تقاریر کئے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی،ڈپٹی کمشنر سبی خدارحیم میروانی،اینٹی کرپشن کے ڈویژنل آفیسر شاہ زمان مندوخیل،آفرین،منیزہ نورین،حاکم علی وریانی،کوثر پروین،غلام مرتضی خجک اورمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے معاشرے میں ناسور کی طرح اپنی جڑیں مضبوط بناتی جارہی ہے جو آہستہ آہستہ ہمارئے معاشرئے کو کھوکھلا بناتی جارہی ہے جس کے خاتمہ کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور نئی نسلوں میں انسدا د بدعنوانی کے حوالے سے شعوروآگاہی پھیلانا ہوگی تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ بن سکے،انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہیے کسی بھی قسم کی ہو اس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارا پیارا وطن پاکستان اس ناسور سے پاک ہو سکے تقریب کے اختتام پر ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندوخیل نے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی،ڈپٹی کمشنر سبی خدا رحیم میروانی اور دیگر مہمانان گرامی میں یاد گار شیلڈتقسیم اور طلباء و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے۔
اپنے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، نواب غوث بخش باروزئی

ٹیگز:
نواب غوث بخش باروزئی
