لاہور(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے پپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیالاہور میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر مال سکندر عمرانی بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی۔
میرعبدالقدوس بزنجو،میرسکندرعمرانی کی آصف زرداری سے ملاقات،باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ٹیگز:
عبدالقدوس بزنجو
