دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین میں ٹریفک حادثہ دوبچوں سمیت 3افرادزخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دالبندین گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو معصوم بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علا وج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
دالبندین، ٹریفک حادثہ دوبچوں سمیت 3افرادزخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
