کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری برائے کھیل وامور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ کہ ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر واقع منی سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا دورے کے دوران وہاں موجود انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹیز کامران خورشید نے انہیں مکمل بریفنگ دی اور کمپلیکس میں موجود مختلف وینیوز کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے بہترین، صاف ستھرا ماحول اور تربیت کے مواقع ملیں گے تو لوگ اپنے بچوں کو اکیڈمیز میں بھیجیں گے اور کھلاڑی اکیڈمیز کا رخ کریں گے پورے بلوچستان میں کھیلوں کی فراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اسی طرح کے دیگر منی اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے جس سے کھیل اور کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آخر میں سیکرٹری برائے کھیل وامور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر انور شاہوانی نے انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران خورشید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور اقدامات اٹھانے کی ہدایات کیں۔
کھیلوں کی فراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے، سیکرٹری کھیل جاوید انور شاہوانی

ٹیگز:
جاوید انور شاہوانی
