ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیاہ آف میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز سیاہ آف کے علاقے کاشی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا زخمی کی نوجوان کی شناخت غازی خان ولد غلام قادر کے نام سے کی گئی زخمی ہونے والے نوجوان کو لیویز فورس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی نوجوان کو علاقے سے باہر ریفر کردیا گیا آخری اطلاعات آنے تک نوجوان کو زخمی کرنے کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔
ضلع ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
