کوئٹہ :حکومت بلوچستان نے صوبے کی شاہراہوں پر تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات پر قابو پانے کیلئے مسافر کوچز میں ٹریکرز کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا،صوبے کے مختلف روٹس پر چلنے والی ساڑے تین سو مسافر کوچز میں سے 80 میں ٹریکنگ سسٹم نصب کردیا گیا صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر بنگلزئی نے نجی ٹی وی کو بتایا بلوچستان میں شاہراہیں دو رویہ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں ہزاروں افراد جان بحق وزخمی ہوچکے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ صوبے کی شاہراہوں پر تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافر کوچز کے مالکان کے ساتھ ملکر کوچز میں ٹریکرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا اور اب تک صوبے کے مختلف روٹس پر چلنے والی 350کوچز میں سے 80 میں جدید ٹریکنگ سسٹم نصب ہے جس کے تحت مقررہ رفتار سے تیز سفر کرنے والی کوچ کو نہ صرف روک دیا جائے گا بلکہ ڈرائیورپر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔بشیر بنگلزئی نے بتایا کہ ٹریکنگ سسٹم میں لگے جدید کیمروں کی مدد سے حادثات کی وجوہات بھی معلوم کی جائیں گی۔
حکومت بلوچستان کا مسافر کوچز میں ٹریکرز کی تنصیب کا فیصلہ

ٹیگز:
حکومت بلوچستان
