کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر کریمنل کیسز اور 25سال سے زیادہ سزا یافتہ افراد کی دائر اپیلوں کی سماعت کو یقینی بنایا جائے کافی عرصے سے ان اپیلوں کی سماعت نہیں ہوسکی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ اوردیگر عدالتوں کی جانب سے کریمنل کیسز اور 25سال سے زیادہ سزا پانے والے قیدیوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کی تاحال کوئی سماعت نہیں ہوئی ہے یہ قیدی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جن کا تعلق بلوچستان سے ہے ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ میں دائر کریمنل اور 25سال سے زائد سزا پانے والے قیدیوں کی اپیلوں کی سماعت کے احکامات جاری کریں تاکہ ان قیدیوں کو انصاف مل سکے جنہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے اپیلوں پر سماعت نہ ہونے سے قیدیوں اورانکے اہل خانہ کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیاسی کیسوں کے ساتھ ساتھ کریمنل اور 25سال سے زائد سزا پانے والے قیدیوں کی اپیل کی بھی جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کریں۔
سپریم کورٹ میں دائر کریمنل کیسز اور 25سال سے زیادہ سزا یافتہ افراد کی دائر اپیلوں کی سماعت کو یقینی بنایا جائے، لالہ یوسف خلجی

ٹیگز:
لالہ یوسف خلجی
