کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ جسمانی کمی اور کمزوری کے شکار افراد بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو مشکلات کے باوجود ایک فعال اور کارآمد شہری کا کردار ادا کررہے ہیں، انہیں صرف سپورٹ، حوصلہ افزائی، سرپرستی اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ہر انسان مختلف خصوصیات اور صلاحیتیں رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہر فرد کو منفرد بنایا، خصوصی افراد کسی طور پر بھی کسی سے کمتر نہیں ہیں عالمی یوم خصوصی افراد کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا پختہ ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر کسی شخص میں کوئی جسمانی کمی اور کمزوری پیدا کرتا ہے تو اس کی ذہنی اور دیگر صلاحیتوں میں اضافہ بھی کرتا ہے اور زندگی گزارنے کے لئے ہمت اور حوصلہ بھی دیتا ہے، نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے اشرف المخلوقات بنایا ہے کہ اس میں احساس ہوتاہے، احساس کا ختم ہونا ہی انسان کی سب سے بڑی معذوری ہے، اصل انسان وہ ہے جو احساسات کو اپنے اندر جگہ دے، انہوں نے کہا کہ مال ودولت اور شہرت کا ہونا بڑی بات نہیں جس شخص میں ا حساس کا مادہ ہو وہ کبھی پیچھے نہیں رہتا، انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو عام لوگوں کی محبت اور توجہ کی ضرورت ہے اور آج کا دن منانے کا مقصد بھی انفرادی اور اجتماعی طور پر اس بات کا احساس پیدا کرنا ہے کہ ہم سب معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
خصوصی افراد کو عام لوگوں کی محبت اور توجہ کی ضرورت ہے، میرعلی مردان ڈومکی

ٹیگز:
میرعلی مردان ڈومکی
