کوئٹہ: کوئٹہ میں تاجروں نے لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ ہوا میں اڑاتے ہوئے بازار کھول دئیے شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز کھلے رہے بازاروں، مارکیٹوں میں خریداروں کا رش رہا، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے این سی او سی کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 8سے 16مئی تک صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز کوئٹہ کی تاجر تنظیموں کی جانب سے فیصلے کو مسترد اور دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ہفتہ کو کوئٹہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، مارکیٹیں،شاپنگ مال کھلے رہے اور ان میں خریداروں کا رش لگا رہا، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر تاجر تنظیموں کے صدر عبدالرحیم کاکڑاور عبدالرحیم آغا نے بتایا کہ عید کے سیز ن میں 9دن کا لاک ڈاؤن نا قابل قبول ہے تاجروں نے قرض لیکر دکانوں میں سامان ڈالا ہے اگر کاروبار بند کردئیے جائیں گے تو تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑیگا انہوں نے کہا کہ حکومت عید تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے تو عید کے بعد لاک ڈاؤن کرنے میں تعاون کرسکتے ہیں،دوسری جانب ہفتہ کو کوئٹہ شہر کے بازاروں میں شدید رش کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام رہا سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں جبکہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آئیں حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ حکومت لاک ڈاؤن پر عملدآمد کو یقینی بنائے گی تاجروں نے دکانیں بند نہ کیں تو حکومت کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کو بند کروائے گی انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے زیادہ کوئی بھی چیز قیمتی نہیں ہے تاجرکورونا وائرس کے پھیلاؤکو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی احکامات پر عملدآمد کریں
کوئٹہ، میں تاجروں نے لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ ہوا میں اڑاتے ہوئے بازار کھول دئیے

ٹیگز:
کوئٹہ، میں تاجروں نے
