چاغی:بلوچستان کے علاقے ضلع چاغی میں پاک ایران سرحد علاقے تفتان، تحصیل نوکنڈی تحصیل دالبندین، چاگئے یک مچھ، زے علاقہ نولی سمیت ضلع کے تمام پہاڑی، صحرائی اور میدانی علاقوں میں اتوار کو موسم جزوی طو پر آلود ہ رہا تاہم پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری جبکہ سوشل میڈیا پر ایران سے آنے والے طوفان کی خبریں افواہ نکلیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے اتوار شام تک کسی بھی قسم کی طوفانی یا تیز ہوائیں کی ایران سے پاکستانی حدود میں چلنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تفتان کے مقامی ررہائشیوں نے بتایا کہ تفتان سے منسلک ایرانی شہر میرجاوا میں موسم گرد آلود رہا تاہم تفتان میں آلودہ ہوائیں ابھی تک داخل نہیں ہوئیں
چاغی میں مٹی کے طوفان کی خبر افواہ نکلی

ٹیگز:
چاغی
