بنوں(ڈیلی گرین گوادر) بکا خیل میں افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی قافلے پر کیے گئے خود کش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر ک مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ خود کش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور تین فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے۔دہشتگرد وں کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
بنوں، افغان خودکش بمبار کا سکیورٹی قافلے پر حملہ، 2 افراد شہید

ٹیگز:
خودکش
